بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 594 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 594

مطابق، ہر ایک شخص کی نفسیات کے مطابق یہ فیصلے کرنے ہوں گے۔اور آپ نوجوان مرتبیان پہ یہی Trust کیا گیا ہے کہ آپ لوگ جو وہاں کے پڑھے لکھے ہیں وہ زیادہ بہتر طور پہ یہ تربیت کا کام کر سکتے ہیں۔اگر آپ کی اپنی تربیت صحیح ہو جائے گی اور جیسا کہ میں نے شروع میں کہہ دیا تھا کہ تعلق باللہ پیدا ہو جائے گا تو پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ لوگ انقلاب لانے والے بھی بن جائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ نوجوان مرتبیان اگر ایک عزم سے اٹھیں گے تو ایک انقلاب پیدا ہو سکتا ہے۔کیونکہ آپ لوگ یہاں کے ماحول میں پلے بڑھے ہیں۔پہلے تو ہو تا تھا کہ کوئی پاکستان سے آیا، کوئی باہر سے مربیان آئے، ان کو صحیح طرح سے پتہ نہیں تھا، زبان پہ پوری طرح گرفت نہیں تھی۔آپ کو تو زبان پہ بھی پوری طرح Grasp ہے، Comprehension ہے اور اس کو آپ اچھی طرح ادا کر سکتے ہیں۔یہاں کے ماحول میں رہے ہوئے ہیں ، ماحول کا بھی پتہ ہے۔اسی طرح آپ لوگ خود نئے نئے راستے Explore کریں کہ کس طرح ہم نے ان کی تربیت کرنی ہے، کس طرح ان کو Attach کرنا ہے، کس طرح ہم نے نئی نسل کو ضائع ہونے سے بچانا ہے۔(قسط نمبر 20، الفضل انٹر نیشنل 10 ستمبر 2021ء صفحہ 11) 594