بنیادی مسائل کے جوابات — Page 595
ہم جنس پرستی سوال: کینیڈا سے ایک دوست نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں لکھا کہ غیر مسلموں کے سامنے ہم جنس پرستی کو کیسے غلط ثابت کیا جائے۔نیز یہ کہ خدا تعالیٰ کے وجود کو ثابت کرنے کے لئے ہم کہتے ہیں کہ کائنات کا بنانے والا کوئی تو ہو گا کیونکہ کوئی چیز خود سے نہیں بن سکتی۔پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو کس نے بنایا؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مؤرخہ 24 دسمبر 2021ء میں ان سوالات کے درج ذیل جواب عطا فرمائے۔حضور انور نے فرمایا: جواب: اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر چیز کو کسی مقصد کے لئے پیدا کیا ہے۔اسی لئے فرمایا: رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا - یعنی اے ہمارے رب !تو نے کسی چیز کو بے مقصد پیدا نہیں کیا۔(آل عمران: 192) پس شادی کے بعد مرد اور عورت کے باہمی تعلقات کا بھی ایک مقصد ہے ، جو عفت و پاکدامنی، حفظان صحت ، بقائے نسل انسانی اور حصول مودت و سکینت ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے ہمیں جسمانی اعضاء بھی ایک خاص مقصد کے لئے عطا فرمائے ہیں۔کھانا کھانے کے لئے منہ بنایا ہے اب اگر کوئی اس منہ کے ذریعہ گند بلا اور ریت مٹی کھانے لگ جائے تو اسے عظمند تو نہیں کہا جا سکتا۔ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں کہ ہوائی جہاز وغیرہ اڑانے کے لئے ایوی ایشن کے اصول و ضوابط بنے ہوئے ہیں اور گاڑی چلانے کے لئے ٹریفک کے قوانین موجود ہیں۔اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ کوئی شخص سوچے سمجھے بغیر اور کسی قانون کی پابندی کئے بغیر جہاز اڑانے کی کوشش کرے یا اسے سڑکوں پر دوڑانا شروع کر دے۔اسی طرح کوئی ٹریفک کے قوانین کی پابندی کئے بغیر گاڑی سڑک پر لے آئے۔پھر دنیا کے سب ممالک نے اپنے اپنے ملکوں میں آنے جانے کے 595