بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 422 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 422

سوال: ایک غیر از جماعت خاتون نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں اپنی اور اپنے بھائی کی بعض خوابیں لکھ کر ان کے بارہ میں حضور انور سے رہنمائی چاہی، نیز جماعت کے بارہ میں اپنے بعض سوالات کے جواب بھی حضور انور سے دریافت کئے۔اسی طرح ایک احمدی لڑکے سے شادی کرنے کی اجازت بھی مانگی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مؤرخہ 28 اگست 2021ء میں اس خط کے جواب میں درج ذیل ہدایات عطا فرمائیں۔حضور انور نے فرمایا: جواب: جہاں تک شادی کا تعلق ہے تو اگر وہ لڑکا بھی آپ سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے خود یہ بات پوچھنی چاہیئے۔(قسط نمبر 41، الفضل انٹر نیشنل 21 اکتوبر 2022ء صفحہ 9) 422