بنیادی مسائل کے جوابات — Page 364
سوال: صدقات کی رقم مساجد کی تعمیر میں خرچ کرنے نیز جماعت کے خلاف بد زبانی کرنے والے کی وفات پر تعزیت کے لئے جانے کے بارہ میں ایک مرتبی صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں بغرض رہنمائی عریضہ تحریر کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مؤرخہ یکم جولائی 2020ء میں ان امور کے بارہ میں درج ذیل رہنمائی فرمائی۔حضور نے فرمایا: جواب: مساجد فنڈ کے لئے صدقہ کی رقم کے بارہ میں آپ کا موقف بالکل درست ہے۔صدقات کی رقم سے مساجد تعمیر نہیں کی جاتیں۔مسجد بنانے کے لئے الگ سے ہدیہ دینا چاہیئے۔اسی لئے جماعت میں بھی جہاں ضرورت ہو مساجد کی تعمیر کے لئے الگ مساجد فنڈ کی تحریک کی جاتی ہے۔(قسط نمبر 25، الفضل انٹر نیشنل 24 دسمبر 2021ء صفحہ 11) 364