بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 358 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 358

شرائط بیعت سوال: ایک غیر از جماعت عرب خاتون نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں لکھا کہ میں نے ابھی بیعت نہیں کی کیونکہ ڈرتی ہوں کہ شاید شرائط بیعت کو پورانہ کر سکوں۔لیکن کیا میں اپنی سہیلیوں کو تبلیغ کر سکتی ہوں؟ نیز آسمانی بروج کے بارہ میں رہنمائی چاہی اور پوچھا ہے کہ کیا یہ کہنا درست ہے کہ میرا فلاں برج ہے؟ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو شمس و نجوم کی تاثیرات کا ذکر فرمایا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مؤرخہ 13 مارچ 2021ء میں اس بارہ میں درج ذیل ارشادات فرمائے: جواب: اللہ تعالیٰ کے قرب کو پانے کے لئے مجاہدہ اور دعا لازمی شرط ہے۔کسی نیکی کو پانے کے لئے صرف ارادہ کافی نہیں، عمل بھی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو جب اپنی سچی راہ دکھا دی ہے تو اب آپ کا کام ہے کہ دعا اور مجاہدہ کے ساتھ اس کا قرب پانے کی کوشش کریں۔جب ایسا کریں گی تو اللہ تعالیٰ آپ کے لئے اپنے فضل سے اور بھی آسانیاں پیدا فرما دے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: تقویٰ کا مرحلہ بڑا مشکل ہے۔اسے وہی طے کر سکتا ہے جو بالکل خدا کی مرضی پر چلے۔جو وہ چاہے وہ کرے۔اپنی مرضی نہ کرے۔بناوٹ سے کوئی حاصل کرنا چاہے تو ہر گز نہ ہو گا۔اس لئے خدا کے فضل کی ضرورت ہے اور وہ اسی طرح سے ہو سکتا ہے کہ ایک طرف تو دعا کرے اور ایک طرف کوشش کرتا رہے۔خدا تعالیٰ نے دعا اور کوشش دونوں کی تاکید فرمائی ہے۔اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ میں تو دعا کی تاکید فرمائی ہے اور جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا میں کوشش کی۔جب تک تقویٰ نہ ہو گی اولیاء الرحمن میں ہر گز داخل نہ ہو گا اور جب تک یہ نہ ہو 358