بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 357 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 357

دو علم ہونے کے باوجود کہ ان Shares کی چند دنوں میں قیمت گر جائے گی خریدار کو اندھیرے میں رکھ کر اسے یہ Shares فروخت کئے جاتے ہیں۔علاوہ ازیں سٹاک مارکیٹ کے حوالہ سے ہونے والے مختلف کاروباروں میں سے Short Selling “ کا کاروبار ایک لحاظ سے جوا کی ہی صورت رکھتا ہے اس لئے بعض اوقات Short Sellers کو فائدہ ہونے کی بجائے بہت بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے جیسا کہ کچھ عرصہ قبل Game Stop کے Shares کے معاملہ میں ہوا تھا۔پس اسلام تعلیمات کی روشنی میں ایک مومن تاجر کی ذمہ داری ہے کہ نہ خود دھو کہ کھائے اور نہ دوسروں کو دھوکہ دے بلکہ صاف صاف تجارت کر کے مالی فائدہ اٹھائے اور اپنے رب کو راضی رکھے۔(قسط نمبر 36، الفضل انٹر نیشنل 17 جون 2022ء صفحہ 11) 357