بنیادی مسائل کے جوابات — Page 305
بم پھٹتے رہتے ہیں۔تو یہ سب Terrorist ہیں، خود ہی ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔جس کی کہیں بھی اجازت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے تو قرآن شریف میں فرمایا ہے کہ تم آپس میں ایک دوسرے پر بہت زیادہ رحم کرو۔اور یہ مسلمانوں کو ہی مار رہے ہیں۔اور ایک مسلمان کو بلا وجہ مارنا جو ہے، اللہ تعالی کہتا ہے کہ جہنم میں ڈالوں گا۔تو یہ سارے جہنم میں جارہے ہیں۔پس اسلام کا اور Terrorism کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔کسی لفظ سے دیکھ لو، اسلام کا مطلب Peace ہے۔تم لوگ اگر ایم ٹی اے سنتے ہو اور کم از کم واقفین نو کو تو ضرور سننا چاہیئے۔یو کے کے جلسہ کی جو میری آخری تقریر تھی وہ یہی تھی کہ اسلام کیا چیز ہے اور مسلمان کیا چیز ہے۔اور پھر یہ کتاب لے کر پڑھو، یہ تو انگلش میں ہے، تم پڑھ لو گی۔(قسط نمبر 3، الفضل انٹر نیشنل 04 دسمبر 2020ء صفحہ 12) 305