بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 244 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 244

بیان ہوئی ہے محل نظر ہیں۔ان روایات میں یا تو راویوں کو سہو ہوا ہے یا بعد میں آنے والے رایوں نے اپنی طرف سے ان میں اضافہ کر دیا ہے۔تاریخ و سیرت کی کتب پر غور کرنے سے بخوبی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ کی شادی کے وقت ایک معقول عمر تھی، جس عمر میں قریش عموماً اپنی بچیوں کی شادیاں کیا کرتے تھے۔یہ شادی اس وقت عرب کے ماحول میں نہ تو کوئی خاص قابل ذکر استثناء لئے ہوئے تھی اور نہ ہی ایسی قابل اعتراض کیفیت اس میں تھی کہ منافقین و کفار اس پر اعتراض یا طعن و تشنیع یا حیرت و استعجاب کی انگلی اٹھاتے۔( قسط نمبر 8، الفضل انٹر نیشنل 05 فروری 2021ء صفحہ 12) 244