بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 211 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 211

نکلتیں۔گو عام طور پر اسے وہم سمجھا جاتا ہے۔مگر میں نے اس سوال پر خاص طور پر غور کیا ہے اور معلوم کیا ہے کہ جب چاند گرہن مکمل ہو تو اس کے بعد بہت سی عورتوں کی زچگی سخت تکلیف دہ ہوتی ہے۔اور ان میں بکثرت موتیں ہوتی ہیں۔میں نہیں کہہ سکتا کہ تکلیف اٹھانے والی عور تیں وہ ہوتی ہیں جو ایسے وقت میں چاند کو دیکھتی ہیں۔یا اس کے بغیر بھی ان پر یہ تاثیر عمل کرتی ہے۔مگر بہر حال میں نے کئی دفعہ اس کا تجربہ کیا ہے اور دوسروں کو بھی بتایا ہے۔جنہوں نے اپنے تجربہ سے اس کی تصدیق کی ہے۔“ ( تفسیر کبیر جلد چہارم صفحہ 139،138) پس چاند، سورج اور دیگر سیاروں اور ستاروں کی تاثیرات کا زمین اور اہل زمین پر اثر انداز ہونا تو ثابت ہے لیکن گرہن کے وقت حاملہ عورت کے چاقو چھری وغیرہ استعمال کرنے یا اس کے اس وقت میں سونے یا نہ سونے سے اس کا کوئی تعلق نہیں، یہ محض تو ہمات ہیں۔(قسط نمبر 33، الفضل انٹر نیشنل 06 مئی 2022ء صفحہ 9) 211