بنیادی مسائل کے جوابات — Page 194
غفور بھی ہے، بخشنے والا بھی ہے۔تو آخر میں آکر اللہ تعالیٰ اپنے فیصلہ کو بدل کے تقدیر بدل بھی سکتا ہے۔جب اس میں ہر قدرت ہے تو اس کو یہ قدرت بھی ہے کہ وہ اپنا فیصلہ بدل دے۔اس لئے اگر تم نے یہ کہہ دیا کہ جی اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے دوزخ میں جانا ہے تو چلو گناہ کرتے رہو کوئی بات نہیں۔فلاں کام کرتے رہو، حرام چیزیں کھاتے رہو اور سور کھاتے رہو اور شراب پیتے رہو اور گناہ کرتے رہو تو کچھ نہیں ہو گا۔اب اتنا کچھ کر لیا ہے ، اللہ نے ہمیں کہاں بخشتا ہے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے نہیں، کوشش کرو، کوشش کرو میں آخر میں بھی تمہیں بخش سکتا ہوں۔اس لئے کوشش یہ کرنی چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ شروع میں ہی بخش دے اور پھر انسان یہ دعامانگے کہ میرا انجام بخیر ہو اور میں آخر تک نیکیاں ہی کر تار ہوں۔اس لئے ہمیں کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کو اختیار ہے ناں؟ اللہ تعالیٰ مالک ہے اس کو ہر چیز کا اختیار ہے۔وہ آخر میں آکے تمہیں بخش بھی سکتا ہے۔تم نے کہہ دینا ہے کہ میری تقدیر کا فیصلہ ہو گیا میں تو گناہ گار ہوں۔اللہ تعالیٰ نے کہا اگر میں سو قتل کرنے والے کو بخش سکتا ہوں تو تمہیں بھی بخش سکتا ہوں۔(قسط نمبر 22، الفضل انٹر نیشنل 05 نومبر 2021ء صفحہ 11) 194