بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 167 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 167

قرار دے لی کہ جولوگ اطاعت کا مادہ رکھتے ہیں ان کا نام انسان رکھا اور جو لوگ ناری طبیعت کے ہیں اور اطاعت سے گریز کرتے ہیں ان کا نام جن رکھا۔(3) شمالی علاقوں کے وہ لوگ یعنی یورپ وغیرہ کے جو ایشیاء کے لوگوں سے میل ملاپ نہ رکھتے تھے اور جن کے لئے آخر زمانہ میں حیرت انگیز دنیوی ترقی اور مذہب سے بغاوت مقدر تھی۔ان کا ذکر سورۂ رحمٰن میں کیا ہے۔(4) غیر مذہب کے لوگوں کو اور اجنبیوں کو جنہیں بعض اقوام جیسے ہندو اور یہود کوئی نئی مخلوق سمجھتے تھے۔ان کو عام محاورہ کے طور پر جن کے نام سے موسوم کیا ہے۔جیسے حضرت سلیمان کے جن یارسول کریم اللام پر ایمان لانے والے لوگ۔میرے نزدیک دوزخ میں جانے والے جن جنات کا ذکر آتا ہے ان سے مراد یا تو وہی ناری طبیعت والے لوگ ہیں جو اطاعت سے باہر رہتے ہیں۔اور کسی مذہب یا تعلیم کو قبول نہیں کرتے۔اور انسان دوزخیوں سے مراد وہ کفار ہیں جو کسی نہ کسی مذہب سے اپنے آپ کو وابستہ کرتے ہیں۔یا پھر اقوام شمال مغرب کو جن قرار دیا ہے۔اور جنوبی دنیا اور مشرق کے لوگوں کو انس قرار دیا ہے۔جیسا کہ عرف عام میں یہ لوگ ان ناموں سے مشہور تھے۔یہ تعلیق ختم کرنے سے پہلے میں یہ بھی بتا دینا چاہتاہوں کہ کئی پرانے بزرگ کم سے کم اس خیال میں میرے ساتھ شریک ہیں کہ وہ جن کوئی نہیں ہوتے جو انسانوں سے آکر ملیں اور اس پر سوار ہو جائیں اور ان سے مختلف کام لیں۔۔۔اگر کہا جائے کہ بعض بزرگوں نے جنات کا ذکر کیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ روحانی نظارے ہیں۔اور عالم مثال میں ایسی 167