بنیادی مسائل کے جوابات — Page 154
اسلام نے اعمال کا دار مدار نیتوں پر رکھا ہے۔پس اس زمانہ میں بھی اگر ان افعال کے نتیجہ میں کسی برائی کی طرف میلان پیدا ہو یا اسلام کے کسی واضح حکم کی نافرمانی ہوتی ہو تو یہ کام حضور الم کے اس انذار کے تحت ہی شمار ہو گا۔جیسا کہ اس زمانہ میں بھی خواتین اپنی صفائی یا ویکسنگ (Waxing) وغیرہ کرواتے وقت اگر پردہ کا التزام نہ کریں اور دوسری خواتین کے سامنے ان کے ستر کی بے پردگی ہوتی ہو تو یہ بے حیائی ہے جس کی اجازت نہیں ہے اور شاید یہ خواتین اسی اندار کے نیچے آتی ہوں۔لیکن پردہ کے اسلامی حکم کی پابندی کے ساتھ اگر کوئی عورت ان چیزوں سے فائدہ اٹھاتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔(قسط نمبر 10، الفضل انٹر نیشنل 05 مارچ 2021ء صفحہ 11) 154