بنیادی مسائل کے جوابات — Page 133
ن لیتے ہیں تو ہمیں فائدہ والی تقدیر فائدہ دیدے گی۔تو کوشش بھی کرتے ہیں اور دعا بھی کرتے ہیں۔اور اگر اللہ تعالیٰ کی بات نہیں مانتے۔اور اس کے بارہ میں صحیح کام بھی نہیں کرتے اور دعا بھی نہیں کرتے تو اس تقدیر کا جو منفی پہلو ہے وہ ظاہر ہو جائے گا۔تو دو تقدیریں ہوتی ہیں ایک ٹلنے والی تقدیر اور ایک نہ ٹلنے والی تقدیر نہ ٹلنے والی تقدیر اللہ تعالیٰ کے فیصلے ہیں کہ یہ ہونا ہی ہونا ہے۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ دعا نہیں سنتا اور وہ تقدیر نہیں ملتی۔اور جو ٹلنے والی تقدیر ہے اس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ دعاؤں سے، انسان کی کوشش سے اس کو ٹال دیتا ہے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ تم دعا کرو تو تمہارا میرے سے تعلق بھی پیدا ہو گا، تمہارا مجھ پہ ایمان بھی زیادہ ہو گا اور پھر اس کے نتیجہ میں تم مزید ایمان میں اور روحانیت میں بڑھو گے اور اس سے پھر تمہیں فائدہ ہو گا۔ٹھیک ہے؟ (قسط نمبر 21، الفضل انٹر نیشنل 01 اکتوبر 2021ء صفحہ 11) 133