بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 82 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 82

82 828 ہی گھر میں ساتھ رہنے والے رشتہ دار نہیں بلکہ باہر کے لوگ ہیں، اور اگر چہ ان کا شمار محرم رشتہ داروں میں ہی ہوتا ہے، لیکن جب وہ گھر میں آئیں تو عور تیں جس طرح اسی گھر میں ساتھ رہنے والے مردوں جن میں خاوند ، باپ، بیٹے وغیرہ شامل ہیں، سے پردہ میں نسبتاً Relax ہوتی ہیں، باہر سے آنے والے محرم مردوں کی صورت میں انہیں نسبتاً کچھ زیادہ محتاط ہونا چاہیے اور اگر چہ ان کے سامنے چہرہ تو نہیں ڈھکا جاتا لیکن سر اور سینہ کو ڈھانپ کر اور اپنے آپ کو سنبھال کر ان کے سامنے بیٹھنے کا حکم ہے۔پس یہ مضمون ہے جو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ بیان فرمارہے ہیں، نہ کہ چچا اور ماموں سے پردہ کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔(قسط نمبر 2، الفضل انٹر نیشنل 13 نومبر 2020ء صفحہ 12)