بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 40 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 40

فَرِيْضَةً وَمَتِّعُوهُنَّ عَلَي الْمُوسِعِ قَدَرُهُ وَعَلَي الْمُقْتِرِ قَدَرُهُ مَتَاعًا بِالْمَعْرُوْفِ حَقًّا عَلَى الْمُحْسِنِيْنَ ( سورة البقرة:237) یعنی تم پر کوئی گناہ نہیں اگر تم عورتوں کو اس وقت بھی طلاق دے دو جبکہ تم نے ان کو چھوا تک نہ ہو یا مہر نہ مقرر کیا ہو۔اور ( چاہیئے کہ اس صورت میں ) تم انہیں مناسب طور پر کچھ سامان دے دو ( یہ امر ) دولت مند پر اس کی طاقت کے مطابق (لازم ہے) اور نادار پر اس کی طاقت کے مطابق۔(ہم نے ایسا کرنا) نیکوکاروں پر واجب (کر دیا) ہے۔(قسط نمبر 11 ، الفضل انٹر نیشنل 12 مارچ 2021ء صفحہ 11) 40 40