بنیادی مسائل کے جوابات — Page 616
یا جوج ماجوج سوال: ایک دوست نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے دریافت کیا کہ یاجوج ماجوج کون ہیں؟ نیز یہ کہ کیا آنحضرت ام نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خواب میں دیکھا تھا؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے مکتوب مؤرخہ 14 جنوری 2020ء میں ان امور کا درج ذیل جواب عطا فرمایا۔حضور نے فرمایا: جواب: آخری زمانہ میں اسلام نے جن مصائب اور فتنوں سے دوچار ہونا تھا، ان میں دجال اور یاجوج ماجوج کا خاص طور پر ذکر آتا ہے۔اور دجال اور یا جوج ماجوج ایک ہی فتنہ کے مختلف مظاہر ہیں۔دجال اس فتنہ کے مذہبی پہلو کا نام ہے۔جس کا مطلب ہے کہ یہ گروہ آخری زمانہ میں لوگوں کے مذہبی عقائد اور مذہبی خیالات میں فساد پیدا کرے گا۔اور اس زمانہ میں جو گروہ سیاسی حالات کو خراب کرے گا اور سیاسی امن و امان کو تباہ و برباد کرے گا اس کو یاجوج ماجوج کا نام دیا گیا ہے۔اور ہر دو گروہوں سے مراد مغربی عیسائی اقوام کی دنیوی طاقت اور ان کا مذہبی پہلو ہے۔لیکن اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبی ایم کے ذریعہ ہمیں یہ خبر بھی دی کہ جب دجال اور یاجوج ماجوج کے فتنے برپا ہوں گے اور اسلام کمزور ہو جائے گا تو اللہ تعالی اسلام کی حفاظت کے لئے مسیح موعود کو مبعوث فرمائے گا۔اس وقت مسلمانوں کے پاس مادی طاقت نہ ہو گی لیکن مسیح موعود کی جماعت دعاؤں اور تبلیغ کے ساتھ کام کرتی چلی جائے گی جس کی بدولت اللہ تعالیٰ ان فتنوں کو خود ہلاک کر دے گا۔(قسط نمبر 14، الفضل انٹر نیشنل 07 مئی 2021ء صفحہ 11) 616