بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 485 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 485

اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کر لیا ہے اس لئے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں۔جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دُور نہیں ہوتے۔“ ( اخبار بدر نمبر 11 جلد 6 مؤرخہ 14 مارچ 1907ء صفحہ 6) ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ ایک صاحب نے سوال کیا سٹی لوگ محرم کے دنوں میں خاص قسم کے کھانے وغیرہ پکاتے اور آپس میں تقسیم کرتے ہیں۔ان کے متعلق کیا ارشاد ہے۔فرمایا کہ: یہ بھی بدعت ہیں اور ان کا کھانا بھی درست نہیں اور اگر ان کا کھانا نہ چھوڑا جائے تو وہ پکانا کیوں چھوڑنے لگے۔بارہ وفات کا کھانا بھی درست نہیں اور گیارھویں تو پورا شرک ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے وَ مَا أُهِلَّ به لِغَيْرِ الله ـ (سورة البقرة: 174) یہ بھی ان میں داخل ہے کیونکہ ایسے لوگ پیر صاحب کے نام پر جانور پالتے ہیں۔“ اخبارا الفضل قادیان دارلامان جلد 10 نمبر 32 مؤرخہ 23 اکتوبر 1922 صفحہ 7،6) (قسط نمبر 28 ، الفضل انٹر نیشنل 04 فروری 2022ء صفحہ 11) 485