بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 449 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 449

" پڑھے۔( بدر نمبر 32 جلد 11، 23 مئی 1912ء صفحہ 3) حضرت میاں عبداللہ صاحب سنوری روایت کرتے ہیں۔میں نے حضرت صاحب کو کبھی رفع یدین کرتے یا آمین بالجہر کہتے نہیں سنا اور نہ کبھی بِسْمِ اللهِ بِالجہر پڑھتے سنا ہے۔خاکسار (حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب۔ناقل ) عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا طریق عمل وہی تھا جو میاں عبد اللہ صاحب نے بیان کیا لیکن ہم احمدیوں میں حضرت صاحب کے زمانہ میں بھی اور آپ کے بعد بھی یہ طریق عمل رہا ہے کہ ان باتوں میں کوئی ایک دوسرے پر گرفت نہیں کرتا۔بعض آمین بالجہر کہتے ہیں بعض نہیں کہتے۔بعض رفع یدین کرتے ہیں اکثر نہیں کرتے۔بعض بسم اللہ بالجہر پڑھتے ہیں اکثر نہیں پڑھتے اور حضرت صاحب فرماتے تھے کہ دراصل یہ تمام طریق آنحضرت ا سے ثابت ہیں مگر جس طریق پر آنحضرت ا نے کثرت کے ساتھ عمل کیا وہ وہی طریق ہے جس پر خود حضرت صاحب کا عمل تھا۔(سیرۃ المہدی جلد اول صفحہ 147 148 روایت نمبر 154، مطبوعہ فروری 2008ء) (قسط نمبر 40 ، الفضل انٹر نیشنل 23 ستمبر 2022ء صفحہ 11) 449