بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 347 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 347

کہ استخارہ بھی کرنا چاہیے۔استخارہ کا مطلب خیر مانگنا ہے۔اللہ تعالیٰ سے خیر مانگنی چاہیئے کہ اس رشتہ میں خیر ہے تو میرے لئے بہتری ہو اور آسانی سے رستے کھل جائیں۔اور اگر اس رشتہ میں خیر نہیں ہے تو اس رشتہ میں میرے لئے روک پڑ جائے۔تو ستاری کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ رشتہ کرتے ہوئے جو حقائق ہیں وہ بھی نہ بتائے جائیں۔اگر آپس میں دونوں فریق مل بیٹھتے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ قول سدید سے کام لیتے ہوئے آپس میں جو بھی اچھائیاں برائیاں ہیں۔ایک دوسرے کا پتہ لگنا چاہیئے۔ہر ایک شخص Perfect نہیں ہوتا، ہر ایک میں برائیاں بھی ہوتی ہیں اچھائیاں بھی ہوتی ہیں۔یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ برائیوں کا اعلان کرتے پھرو۔لیکن اگر کوئی ایسی بات ہے جس سے بعد میں رشتہ میں دراڑ پڑنے کا خطرہ ہو ، ٹوٹنے کا خطرہ ہو تو بہتر ہے کہ وہ برائی یاوہ بات پہلے ہی بتا دو۔کوئی کمزوری ہے، کوئی بیماری ہے، کسی لڑکی میں اگر اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں یا کسی مرد میں کوئی کمزوری ہے تو وہ پہلے ہی ایک دوسرے کو پتہ لگ جانی چاہیئے تا کہ بعد میں مسائل پیدا نہ ہوں۔(قسط نمبر 13، الفضل انٹر نیشنل 09 اپریل 2021ء صفحہ 11) 347