بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 234 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 234

كِتَاب اللہ کے الفاظ روایت کئے ہیں۔پس موطا امام مالک، صحیح مسلم، سنن ابی داؤد اور سنن ابن ماجہ وغیرہ کی صرف وہ روایات قابل اعتماد اور روایا اور درایتاً قابل قبول ہیں جن میں کتاب اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کا ذکر ہے یا کتاب اللہ اور حضور الم کی سنت پر چلنے کا ذکر کیا گیا ہے۔اور باقی سب ایسی روایات جن میں كتاب اللہ کے ساتھ أَهْلَ بَيْتِي يا وَعِتْرَتِي أَهْلَ بَيْتِي کے الفاظ آئے ہیں، وہ جیسا کہ علمائے حدیث اور ماہرین اسماء الرجال نے بیان کیا ہے، قابل قبول نہیں ہیں۔(قسط نمبر 6 ، الفضل انٹر نیشنل 15 جنوری 2021ء صفحہ 11) 234