بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 230 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 230

دنیا کی سب سے بہترین متاع قرار دیا۔(صحیح مسلم کتاب الرضاع بـاب خَيْرُ مَتَاعِ الدُّنْيَـا الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ) بیٹی کی اچھی تربیت کو جنت میں داخل ہونے اور جہنم سے نجات کا ذریعہ قرار دیا۔(صحیح مسلم كِتَاب الْبِرِّ وَالصَّلَةِ وَالآدَابِ بَاب فَضْلِ الْاِحْسَانِ إِلَي الْبَنَاتِ) بیوی سے حسن سلوک کرنے والے خاوند کو بہترین انسان قرار دیا۔(سنن ترمذي كتـاب الـرضـاع بـاب مَا جَاءَ فِي حَقِّ الْمَرْأَةِ عَلَي زَوْجِهَا) اور دنیا کی چیزوں میں سے خواتین اور خوشبو کو اپنی محبوب متاع قرار دیا۔(سنن نسائي كتاب عشرة النساء باب حُبِّ النِّسَاءِ) اسی طرح قرآن کریم نے گھوڑوں کو انسان کے لئے زینت کا باعث قرار دیا۔(سورۃ النحل:9) حضرت سلیمان کے گھوڑوں سے غیر معمولی محبت کے اظہار کو یاد الہی کا موجب قرار دیا۔(سورة ص:23 تا34) نیز آنحضور الم نے گھوڑوں کی غیر معمولی اہمیت کے حوالہ سے فرمایا کہ قیامت تک گھوڑوں کی پیشانیوں میں خیر و برکت رکھ دی گئی ہے۔(صحيح بخاري کتاب الجهاد والسير بَاب الْخَيْلُ مَعْقُودُ فِي نَوَاصِيْهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ) گھروں کی بابت آنحضور الللم نے انصار کے گھروں میں سے بنو نجار، بنو عبد الا ستھل، بنو حارث اور بنو ساعدہ کے گھروں کو بہترین گھر قرار دیا۔(صحيح بخاري كتاب المناقب باب فَضْلِ دُورِ الْأَنصارِ) پھر حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ نیا گھر لینے ، نئی سواری خرید نے اور نئی بیوی کے آنے پر صدقہ بھی دو۔تو یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ان چیزوں کے بد اثرات سے محفوظ رکھے اور ان ذرائع سے برکات حاصل ہوں۔پس قرآن کریم اور آنحضور ا کا ان چیزوں کو اس طرح قابل تعریف قرار دینا ثابت کرتا ہے کہ مذکورہ بالا حدیث کے وہ معانی بہر حال نہیں ہو سکتے جن کی وجہ سے یہ حدیث قابل اعتراض ٹھہرتی ہو۔علاوہ ان تمام امور کے اس حدیث کو سمجھنے کے لئے بنیادی بات وہی ہے جو اس زمانہ کے حکم و عدل سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس حدیث کے پہلے حصہ کی تاویل کرتے ہوئے اپنی تصنیف نور الحق میں بیان فرمائی ہے (اور آپ نے بھی اپنے خط میں اس کا ذکر کیا ہے کہ : تمام تاثیریں عدوی وغیرہ کی خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اور بجز اس کے 230