بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 220 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 220

جہاں تک حضرت ہاجرہ کے پانی کی تلاش میں دوڑنے کی بات ہے تو وہ ایک اضطراری کیفیت تھی جس میں حضرت اسماعیل شدت پیاس کی وجہ سے جان گئنی کی حالت کو پہنچے ہوئے تھے۔نیز روایات میں یہ بھی ملتا ہے کہ بعض جگہ وہ تیز تیز چلتی تھیں، بعض جگہ دوڑتی تھیں جس طرح کوئی بے چینی سے بعض دفعہ کسی خاص جگہ جلدی پہنچنے کے لئے تیز تیز قدم بھی اٹھاتا ہے اور دوڑ بھی پڑتا ہے۔جبکہ حج اور عمرہ کے موقعہ پر عورتوں کے لئے ایسی کوئی اضطراری کیفیت نہیں ہوتی نیز حج اور عمرہ کے موقعہ پر عورتوں کے ساتھ مرد بھی ہوتے ہیں، اس لئے عورتوں کا اس موقعہ پر مناسب رفتار سے تیز چلنا ہی کافی سمجھا گیا ہے، تا کہ اس طرح وہ حضرت ہاجرہ کی سنت کی پیروی بھی کر لیں اور ان کے پردہ کا حکم بھی قائم رہے۔(قسط نمبر 28، الفضل انٹر نیشنل 04 فروری 2022ء صفحہ 11) 220