بنیادی مسائل کے جوابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 204 of 684

بنیادی مسائل کے جوابات — Page 204

کے بہت سی حدیثیں دوسری بھی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نورِیہ اعلیٰ درجہ کے تقویٰ کے برخلاف ہے اور بہر حال کھلی کھلی سچائی بہتر ہے اگر چہ اس کی وجہ سے قتل کیا جائے اور جلایا جائے۔( نور القرآن نمبر 2، در حانی خزائن جلد 9 صفحہ 403 تا 405) پس یہ بات کسی طرح بھی ماننے کے لائق نہیں کہ کسی حدیث میں جھوٹ بولنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس لئے اگر ان احادیث کی کوئی تطبیق ہو سکتی ہو جو قرآن و سنت کے مطابق ٹھہرے تو اس تطبیق کے ساتھ ہم ان احادیث کو قبول کریں گے، ورنہ قرآن کریم اور رسول اللہ م کی واضح تعلیم کے خلاف ہونے کی وجہ سے ہم ان احادیث قابل قبول نہیں ٹھہراتے۔(قسط نمبر 10، الفضل انٹر نیشنل 05 مارچ 2021ء صفحہ 11) 204