بُخارِ دل

by Other Authors

Page 4 of 305

بُخارِ دل — Page 4

عرض حال حضرت سلطان القلم کے سایہ عاطفت میں، حضرت سیدہ نصرت جہاں کی آنکھوں میں، ذوق لطیف کے ہمالوں پر علم و عرفان کی نور بار فضاؤں میں پرورش پانے والے خانوادہ میر درد کی شعری روایات کے پاسدار حضرت میر ناصر نواب صاحب کے صاحبزادے حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل جیسے فنا فی اللہ کا وجد آفریں روح پرور عارفانہ کلام شائع کرنے کی سعادت حاصل ہونا محض فضل واحسانِ خداوندی ہے۔اگر ہر بال ہو جائے سخن تو پھر بھی شکر ور ہے امکاں سے باہر قبل ازیں 1200 صفحات پر مشتمل ” مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل کی ترتیب و تدوین اور اشاعت کے طویل کام میں جو عرصۂ حیات گز را اُس میں ہر لمحہ اس نابغہ روزگار کے نئے جو ہر گھلتے گئے۔دست قدرت نے کمال فیاضی سے آپ کو علم الادیان اور علم الا بدان سے تو مالا مال کیا ہی تھا مستزاد یہ کہ قوت تحریر و تقریر اور موزونی مطبع پر بھی قدرت عطا فرمائی۔نثر کے شاہکار یکجا پیش کرنے کے بعد یہ تمنا جاگی کہ حضرت میر صاحب کے شعری مجموعے بخار دل کو بھی اب کمیاب نہ رہنے دیا جائے۔کام کا آغاز کیا تو اندازہ ہوا کہ اسے بہتر طریق پر پیش کرنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔