بُخارِ دل — Page 259
259 (107) کوثر معنی گوثر لغت میں آئے ہیں خیر کثیر اور یہی فرقان میں حکمت لے کے معنی ہیں لکھے حکمتیں پس سیکھ لے کچھ دین اور قرآن کی تو آخرت میں جام کوثر تاکہ حاصل کر سکے (108) مجازی اور حقیقی عاشق میں فرق مجازی اور حقیقی میں نہ ہو کس طرح ناچاقی کہ وہ شیدا ہے فانی کا تو یہ ہے طالب باقی 2 کسی فر باد و مجنوں کو بھلا ہم سے ہو کیا نسبت کہ وہ تھے عاشق ساغر تو ہم میں عاشق ساقی (109) سیاست نہ ہو گر سخت نگرانی ، جماعت رہ نہیں سکتی سزا ئیں گر نہ ملتی ہوں ریاست رہ نہیں سکتی شریروں سے رعایت ہو تو نیکوں کا خدا حافظ جماعت یار یاست بے سیاست رہ نہیں سکتی (110) نیچر کی شہادت وجود باری پر مسلسل ؟ وجو دحضرت باری پر شاہد ہے یہ سب عالم کہ اس میں از تقا ہے، یہ نظم ہے۔نہیں آتی نظر اس کی بناوٹ میں کوئی خامی ہر اک جز بھی مکمل ہے یہ پورا بھی مکمل ہے (111) چراغ سحری وقت سر ہے یارو - آندھی بھی چل رہی ہے باقی نہیں ہے روغن بتی بھی جل چکی ہے بجھنے کو ہے دیا یہ تیار ہیں فرشتے جھونکے کی اک کسر ہے پھر ختم روشنی ہے ل وَ مَنْ يُوتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا۔2 یعنی عاشق مجازی نعمت کا عاشق ہوتا ہے۔اور عاشق حقیقی منعم یعنی خدا کا۔3 یعنی روحانی جماعت۔4 یعنی دنیا وی حکومت۔