حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 4
حضرت کو زینب صاحبہ خاطر دوسری شادی کی اور آپ کی خالہ نے بڑی محبت سے آپ کی اور آپ کے بھائیوں کی پرورش کی آپ کو بھی اپنی خالہ (یعنی دوسری والدہ) سے بے حد محبت تھی جب بھی کوئی قادیان جاتا اسے تاکید کرتیں کہ دیکھو میری خالہ کی قبر پر جا کر ضرور دعا کرنا ان کا نام بُو امتہ الحمید بیگم تھا آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت بھی کی تھی ، اور وفات کے بعد بہشتی مقبرہ قطعہ خاص میں اُن کی تدفین ہوئی آپ بہت دعا گو اور متقی خاتون تھیں۔حضرت بو صاحبہ 19 مئی 1893ء میں ہندوستان کی ایک چھوٹی سی ریاست مالیر کوٹلہ میں پیدا ہوئیں۔اصل میں اس ریاست کے اندر حضرت نواب صاحب کی اپنی جا گیر اور حویلی تھی جسے شیروانی کوٹ کہتے ہیں یہیں پر ٹو صاحبہ کی پیدائش ہوئی اور یہیں آپ کا بچپن گزرا، البتہ اپنے والد کے ساتھ قادیان آتی جاتی رہتی تھیں۔آپ کو اپنے والد صاحب کے ساتھ یہ سعادت بھی حاصل رہی کہ بہت دفعہ آپ نے کافی لمبے عرصے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مهمان نوازی کے لطف اُٹھائے بعض دفعہ تو ایک ہی چھوٹے سے کمرے میں آپ سب بچے نیچے فرش پر سوتے اور ایک چار پائی کی جگہ ہوتی جو والد صاحب کے لئے ہوتی تھی، مگر یہ سب نوابی شان کے باوجود بے حد