حضرت بُو زینب صاحبہؓ

by Other Authors

Page 6 of 35

حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 6

حضرت یو زینب صاحبہ آپ کے قریبی عزیزوں اور بھائیوں کو شدید غصہ اور صدمہ تھا۔وہ اس رشتہ کو بالکل پسند نہ کرتے تھے، اس بارہ میں حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ لکھتی ہیں:۔نواب صاحب کو یو زینب سے بہت محبت تھی اور اب تک چھوٹے بچوں میں سب سے زیادہ ان ہی کے بچپن کی باتیں بڑی محبت سے سنایا کرتے تھے۔نواب صاحب کے تمام عزیز شادی یہاں کر دینے پر بے حد ناراض تھے، کہتے تھے ایسا کبھی نہ ہوا تھا ، اس نے غضب کر دیا۔“ نواب صاحب فرماتے تھے کہ میرے بھائی نے کہا:۔آپ نے کیا دیکھ کر لڑکی کو جھونک دیا ہے۔“ وو میں نے کہا:۔66 جو میں نے کیا وہ آپ کو نظر نہیں آسکتا۔اتنا آپ سن لیں کہ اگر شریف احمد ٹھیکرا لے کر گلیوں میں بھیک مانگ رہا ہوتا اور دوسری جانب ایک 'بادشاہ' رشتے کا خواستگار ہوتا تو تب بھی میں شریف احمد کو ہی بیٹی دیتا۔“ حضرت بو صاحبہ کے لئے اس سے بڑی سعادت کیا ہوگی کہ وہ وقت کے امام کی بہو بنیں ، اور اس شخص کی بیوی جس کے متعلق حضور علیہ السلام کو بہت سے الہام ہوئے اور جو آپ کی مبشر اولاد میں سے