حضرت بُو زینب صاحبہؓ — Page 32
حضرت یو زینب صاحبہ 32 آپ کے جسد خاکی کو سپردخاک کر دیا گیا۔قبر تیار ہونے پر محترم صوفی غلام محمد ناظر اعلیٰ ثانی نے دعا کروائی۔کیونکہ آپ کی وفات سے صرف چار ماہ پہلے حضرت خلیفہ مسیح الرابع لندن ہجرت فرما چکے تھے۔آپ نے لندن میں ہی حضرت بو صاحبہ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔آپ موصیہ تھیں اور آپ نے اپنی زندگی میں ہی اپنی جائیداد پر وصیت ادا کر دی تھی۔پھر اپنی بیماری کے دوران ہی ایک لاکھ روپیہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی خدمت میں بھجوایا کہ یہ رقم بیت المہدی آسٹریلیا کے لئے حضور قبول کرلیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔اور آنحضور ﷺ کے قدموں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دیگر پیاروں کے درمیان انہیں جگہ عطا فرمائے۔آمین