بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب

by Other Authors

Page 19 of 24

بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 19

بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 19 کرتے تھے اور خاص محبت و شفقت اور خاطر تواضع سے پیش آتے تھے۔حضور علیہ السلام نے اپنے گھر کے متعلق انہیں فرمایا کہ یہ آپ کا گھر ہے۔آپ کو جو ضرورت ہو بغیر تکلف مجھے اطلاع دیں اور تعلقات کا ذکر کیا۔ایک یہ کہ آپ ہمارے مرید ہیں دوسرے آپ سادات ہیں، تیسرا ایک اور تعلق جس کے متعلق حضور علیہ السلام نے خاموشی اختیار کی۔جو بعد میں سیدہ ام طاہر صاحبہ کی ولادت اور پھر قرابت کے بعد ظاہر ہو گیا۔آپ تقویٰ اور طہارت کا بہترین اسوہ تھیں۔آپ سے قرابت کا سلسلہ اللہ تعالیٰ نے جاری وساری رکھا۔وہ یوں کے آپ کی نواسی حضرت سید و امته الحکیم صاحبہ بنت حضرت مصلح موعود أم طاہر کی شادی آپ کے پوتے سید داؤ د مظفر شاہ صاحب ابن سید محمود اللہ شاہ صاحب و سید محمود و بیگم بنت حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب سے ہوئی دوسری نواسی صاحبزادی امتہ الباسط صاحبہ (جن کو ہم سب بی بی با چھی کے نام سے جانتے ہیں ) کی شادی حضرت میر داؤد احمد صاحب ابن حضرت میر محمد اسحاق احمد صاحب سے ہوئی۔اس طرح آپ کی وہ تمنا بھی پوری ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان کے بھائیوں کے گھروں میں رشتے ہوں۔ان رشتوں سے خواتین مبارکہ کا تسلسل بھی اگلی نسل میں بہت ہی