بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 10
بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 10 ڈیوڑھی کے دربان قدرت اللہ خان بھی بمعہ اہل عیال دار اسی میں مقیم ایک بہت بڑی سعادت جو مہتاب بیگم صاحبہ کو نصیب ہوئی۔اُس کا ذکر یوں فرماتی ہیں۔”میری صحت بہت اچھی تھی ، حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کی گود میں ان کا پہلا بچہ نصیر احمد مرحوم تھا۔ان کی طبیعت خراب تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے فرمایا آپ کی صحت بہت اچھی ہے ، آپ نصیر احمد کو دودھ پلایا کریں۔چنانچہ ایک ماہ میں نے دودھ پلایا۔“ ایک اور واقعہ بیان فرماتی ہیں:۔ایک مرتبہ حضرت اقدس علیہ السلام سیالکوٹ تشریف لے جانے لگے تو حضرت اماں جان نے حضور علیہ السلام سے دریافت فرمایا کہ مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کی بیوی کو بھی ساتھ لے چلیں۔فرمایا ہاں ان کو بھی لے چلو۔سیالکوٹ آٹھ دن کے قیام میں حضور علیہ السلام کھانے پر سب کے متعلق دریافت فرماتے کہ سب کو کھا نا مل گیا ؟ میرے متعلق آپ علیہ السلام کو علم تھا کہ میں سبز چائے پیتی ہوں۔حضور علیہ السلام نے میرے لئے دودھ ، سبز چائے اور انگیٹھی کا انتظام کروا دیا۔تا کہ مجھے چائے کی تکلیف نہ ہو۔یہ تھا آپ علیہ السلام کی مہمان نوازی کا اعلیٰ ترین معیار اپنے