بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 9
بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 9 آئے تھے، آپ اپنے اخلاص کی وجہ سے کبھی تنگی محسوس نہ کرتے تھے۔آپ کے نکاح کے وقت ڈائری حضرت مسیح موعود علیہ السلام 16 مارچ 1903 میں لکھا ہے:۔ایک نکاح امرتسر میں ایک احمدی بھائی کی بیٹی کےساتھ پڑھایا گیا۔جس پر حکیم نورالدین صاحب نے خطبہ نکاح پڑھایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :۔اللہ تعالیٰ نے یہ نصیحت فرمائی ہے کہ تقویٰ اختیار کرو، متقی کا ہر ایک عمل قبول ہوتا ہے، متقی ہر ایک تنگی سے بچایا جاتا ہے۔متلی کو ایسی جگہ سے رزق ملتا ہے جہاں سے اس کو پتہ نہ ہو۔(5) آپ کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ حضور علیہ السلام ہمارا بہت خیال رکھتے۔جب بھی کوئی پھل آتا تو ہمارے گھر بھی بھیج دیا کرتے۔بلکہ کئی بار کپڑے بھی بھجواتے۔1906 ء میں ہماری پہلی بیٹی حلیمہ بیگم کی پیدائش اس گھر میں ہوئی جو سکھوں کا محلہ تھا ، بچی تین ماہ کی تھی۔طاعون کی وجہ سے ان کے ہمسایہ میں اموات ہونے لگیں اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے از خود ہمیں بلوایا اور دار امسیح کے نچلے حصہ کا مغربی کمرہ ہمیں دے دیا۔ہم دو ماہ وہاں ٹھہرے۔ان ایام میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب مع اہل وعیال اور مشرقی ڈیوڑھی کے دربان اکبر خان صاحب اور مغربی