بیگمات حضرت سیّد محمد سرور شاہ صاحب — Page 8
بیگم سید محمد سرور شاہ صاحب 8 حضرت مولانا نورالدین صاحب سے آپ ملے تو انہوں نے فرمایا کہ بارات میں یہاں سے کسی کو ساتھ نہ لے جائیں۔آج تیرہ دوست مجھے سے مل کر امرتسر گئے ہیں اور میں نے انہیں کہا ہے کہ وہ امرتسر سٹیشن پر ٹھہریں اور آپ کی بارات میں شامل ہو جا ئیں۔چنانچہ یہ لوگ اسٹیشن پر موجود تھے۔آپ ان کے ہمراہ ڈاکٹر عباد اللہ صاحب کے مکان پر گئے۔کچھ اور دوست بھی شامل ہو گئے اور یہ بارات جیون بٹ صاحب کے ہاں پہنچی۔اس طرح حضرت مولوی سرورشاہ صاحب ، حضرت مہتاب بیگم صاحبہ کو بیس سال کی عمر میں بیاہ کر قادیان لائے۔حضرت مہتاب بیگم صاحبہ کا بیان ہے کہ حضرت مولانا نورالدین صاحب کے رشتہ طے کرنے پر ہمارے تمام رشتہ دار مخالف ہو گئے تھے۔اسی لئے کسی نے بھی شادی میں شرکت نہ کی۔رہائش کے لئے مولوی صاحب نے سکھوں کی گلی میں ایک مکان لیا۔جس میں دو کمرے اور کنال بھر کا صحن تھا اس کا کرایہ چھ آنے تھا پھر کچھ عرصہ کے بعد آپ کو مدرسہ احمدیہ کا سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا تو آپ مدرسہ احمدیہ والے مکان میں آگئے۔اس وقت آپ کی تنخواہ پندرہ روپے تھی آپ قادیان کی اس پاک بستی میں آنے سے پہلے، دوسو روپے کی تنخواہ چھوڑ کر