بے پردگی کے خلاف جہاد

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 19 of 29

بے پردگی کے خلاف جہاد — Page 19

الشان مائیں پیدا کی ہیں کہ ان کی عظمت کو دیکھتے ہوئے عام انسان دنگ رہ جاتا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ان واقعات کو مختلف اوقات میں مختلف رنگوں میں بیان فرمایا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ لجنہ ان کو مرتب کر چکی ہے بہت سی ایسی عورتیں ہیں جن کو یہ باتیں پڑھنے کے لئے وقت ہی نہیں ملتا۔سوسائٹی کی زندگی ہے اس کے تقاضے ہیں۔ملاقاتیں ہیں۔ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہے۔اتنی زیادہ مصروفیات کے بعد کسی کو کہاں وقت مل سکتا ہے کہ وہ دینی مطالعہ کرے۔حالانکہ عنقریب ایسی ضرورتیں پیش آنے والی ہیں کہ آپ کو بھی بڑی بڑی قربانیوں کے لئے تیار ہونا پڑے گا۔بہر حال حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے مختلف وقتوں میں جو مختلف احکامات جاری فرمائے ان کا مذہب سے بظاہر کوئی تعلق نہیں تھا۔براہ راست وہ احکام مذہب سے متعلق نہیں تھے لیکن اُن احکام کی بجا آوری میں احمدی مستورات نے ایسی شاندار قربانیاں دی ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ایک عام حکم جاری کیا کہ جس کے لئے بھی ممکن ہے وہ ضرور ووٹ دینے کے لئے جائے۔اب یہ واضح بات ہے کہ ووٹ دینا کوئی ایسا فرض تو نہیں ہے جس کے چھوڑنے سے کسی اسلامی حکم کو ٹالا جاتا ہو۔اور پھر جو مجبور ہو، بیمار ہوا سکوتو ویسے بھی اجازت ہے کہ بے شک ووٹ دینے نہ جائے۔لیکن ایک عورت مچل گئی۔چند دن پہلے اس کے بچہ ہوا تھا۔اس کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں نے اُسے سمجھایا کہ بی بی نہ جاؤ۔بیماری کا خطرہ ہے۔اس نے کہا خطرہ اپنی جگہ ہے لیکن میرے کانوں میں تو امام وقت کی آواز پہنچی ہے کہ تم نے مسلم لیگ کو ووٹ دینا ہے اور 19