برکاتِ خلافت — Page 62
برکات خلافت 62 29 اگر نہیں تو مجھے جو سیدھی راہ ہے وہ دکھایئے اور صراط مستقیم سے دور ہونے سے بچا لیجئے مگر افسوس کہ کئی لوگ اس طرف توجہ نہیں کرتے۔میں نے بہت سے دوستوں کو یہ تدبیر بتائی اور انہوں نے اس پر عمل کیا تو انہیں خواب یا الہام کے ذریعہ سے ہدایت ہو گئی ورنہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کو کسی اور ذریعہ سے تسلی اور تشفی عطا فرما دی۔اب بھی اگر کوئی شک اور تردد میں ہے تو ایسا ہی کرے خدا تعالیٰ اس کو ضرور ہدایت دے دے گا۔پہلی تقریر میں میں نے ایک بات بیان کی ہے اور چودہ باتیں اور ہیں جو میں نے بیان کرنی ہیں۔ان میں سے چار تو ایسی ہی ہیں کہ جتنا پہلی پر وقت لگا ہے اتنا ہی ان پر لگایا جائے۔لیکن نہ مجھے اتنی طاقت ہے اور نہ ہی وقت ہے۔پھر ایک نہایت ضروری اور اہم بات ہے جو کل بیان کرنی ہے۔کھانسی سے اللہ کا فضل ہے کہ نسبتا آرام رہا ہے تاہم میرے سینہ میں درد ہو گیا ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ کسی قد را ختصار سے باقی باتیں بیان کر دوں۔اللہ تعالیٰ نے پھر کبھی توفیق دی تو مفصل بیان کر دوں گا۔سیاست دوسرا امر جو میں نے بیان کرنا ہے وہ سیاست ہے۔ہماری جماعت کو اس سے بڑا دھو کہ لگا ہے اور یہ مسئلہ بھی بڑے ابتلاء کا باعث ہوا ہے اور یہ بات کہ ہمیں سیاست میں کس قدر حصہ لینا چاہئے۔آیا سیاست اچھی ہے یا بری اور اگر بری ہے تو کہاں تک؟ اچھی ہے تو کس حد تک؟ سخت اختلاف کا باعث ہو گئی ہے میں جب اس کشمکش کو مد نظر رکھ کر حضرت مسیح موعود کی تعلیم پر غور کرتا ہوں اور ان لوگوں سے جو آپ کے