برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 169

برکاتِ خلافت — Page 59

برکات خلافت 59 59 کو ترک کر دوں۔کیا میں منشائے الہی کے خلاف کر سکتا ہوں۔اگر میں ایسا کروں تو میں خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو رد کرنے والا ہوں گا۔اور اللہ تعالیٰ مجھے اس حرکت سے محفوظ رکھے۔خدا نے جو چاہا وہ ہو گیا اور جولوگوں نے چاہا وہ نہ ہوا۔مگر مبارک ہے وہ جو خدا کے فیصلہ کو قبول کرے اور اس قدر آسمانی شہادتوں کے بعد ضد اور ہٹ سے کام نہ لے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم