برکاتِ خلافت — Page 37
برکات خلافت 37 60 خلیفہ انجمن ہی ہے تو حضرت مسیح موعود کا یہ رویا کس طرح پورا ہوتا۔کہ چھوٹی مسجد کے او پر تخت بچھا ہوا ہے اور میں اس پر بیٹھا ہوا ہوں۔اور میرے ساتھ ہی مولوی نورالدین صاحب بھی بیٹھے ہوئے ہیں ایک شخص ( اس کا نام ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ) دیوانہ وار ہم پر حملہ کرنے لگا۔میں نے ایک آدمی کو کہا کہ اس کو پکڑ کر مسجد سے نکال دو۔اور اس کو سیٹرھیوں سے نیچے اتار دیا ہے۔وہ بھاگتا ہوا چلا گیا اور یادر ہے کہ مسجد سے مراد جماعت ہوتی ہے۔(۸) پھر میں کہتا ہوں کہ اس فتنہ کے دوران میں اگر حضرت مسیح موعود کے خاندان پر حملہ نہ کیا جاتا ( اور حضور کے ) اہل بیعت کے مقابلہ میں بدزبانی کی تلوار نہ کھینچی جاتی تو یہ الہام کہ اے میرے اہل بیت ! خدا تمہیں شر سے محفوظ رکھے“ ( ۲ مارچ ۱۹۰۷ء تذکرہ صفحہ ۷۰۰ ایڈیشن چہارم ) کس طرح پورا ہوتا۔اگر کوئی شر کھڑا ہی نہیں ہونا تھا تو خدا تعالیٰ نے یہ کیوں کہا تھا ؟ (۹) پھر اگر ان کے چال چلن پر حملہ نہ کیا جاتا تو انَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا۔اے اہل بیت خدا تعالیٰ نے تم سے ناپا کی دور کرنے کا ارادہ کیا ہے اور تم کو ایسا پاک کرے گا جیسا کہ پاک کرنے کا حق ہے۔(۲ مارچ ۱۹۰۷ء تذکرہ صفحہ ۷۰ ایڈیشن چہارم) کس طرح سچا ثابت ہوتا؟ (۱۰) اگر بعض لوگ یہ نہ کہتے کہ حضرت ام المؤمنین خلافت کے لئے منصوبے باندھتی رہی ہیں اور عورتوں میں اس بات کو پھیلاتی رہی ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی کے لئے خدا تعالیٰ کی رضا کو چھوڑ دیا ہے تو یہ خواب کیونکر پوری ہوتی جو آپ نے ۱۹ مارچ ۱۹۰۷ء