برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 169

برکاتِ خلافت — Page 38

برکات خلافت 38 88 کو دیکھی اور فرمایا خواب میں میں نے دیکھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ ”میں نے خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی چھوڑ دی ہے اس پر میں نے ان کو جواب میں یہ کہا اسی سے تو تم پر حسن چڑھا ہے۔( تذکرہ صفحہ ۷۰۷ ایڈیشن چہارم) (۱۱) ہاں اگر میری عداوت کی وجہ سے میرے ان چھوٹے بھائیوں پر حملے نہ کئے جاتے جو ابھی تک عملی میدان میں داخل ہی نہیں ہوئے اور ابھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو حضرت صاحب کی یہ خواب جو آپ نے ۲۱ ، اگست ۱۹۰۶ء کو سنائی تھی کس طرح پوری ہوتی فرمایا ”شب گزشتہ کو میں نے خواب میں دیکھا کہ اس قدر زنبور ہیں کہ تمام سطح زمین ان سے پُر ہے اور ٹڈی دل سے زیادہ ان کی کثرت ہے۔اس قدر ہیں کہ زمین کو قریباً ڈھانک دیا ہے اور تھوڑے ان میں سے پرواز بھی کر رہے ہیں جو نیش زنی کا ارادہ رکھتے ہیں۔مگر نامرادر ہے اور میں اپنے لڑکوں شریف اور بشیر کو کہتا ہوں کہ قرآن شریف کی یہ آیت پڑھو اور بدن پر پھونک لو کچھ نقصان نہیں کریں گے اور وہ آیت یہ ہے ” وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ۔( تذکرہ صفحہ ۶۶۹ ایڈیشن چہارم) (۱۲) اگر قادیان کے رہنے والوں پر حملے نہ کئے جاتے تو خدا تعالیٰ کو یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی کہ وَلَا تَسْعَمُ مِنَ النَّاسِ أَصْحَابُ الصُّفَّةِ وَمَا أَدْرَكَ مَا أَصْحَابُ الصُّفَةِ تَرَى أَعْيُنَهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ ( تذکرہ صفحه ۴، ۴۱ ایڈیشن چہارم) (۱۳) اس وقت قادیان کو چھوڑ کر اگر لاہور کو مدینہ ایسی نہ بنایا جانا ہوتا تو حضرت مسیح موعود کو آج سے تھیں ۳۰ سال پہلے یہ کیوں دکھایا جاتا کہ قادیان کا نام قرآن شریف کے نصف میں لکھا ہوا ہے اور یہ دکھایا گیا کہ دنیا میں عزت والے تین گاؤں ہیں ایک جن سے مراد کمینہ دشمن ہیں۔