برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 169

برکاتِ خلافت — Page 17

برکات خلافت 17 لوگوں سے بیعت لیں خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو جو زمین کی متفرق آبادیوں میں آباد ہیں۔کیا یورپ اور کیا ایشیا ان سب کو جو نیک فطرت رکھتے ہیں توحید کی طرف کھینچے۔اور اپنے بندوں کو دین واحد پر جمع کرے۔یہی خدا تعالیٰ کا مقصد ہے جس کے لئے میں دنیا میں بھیجا گیا۔سو تم اس مقصد کی پیروی کرو مگر نرمی اور اخلاق اور دعاؤں پر زور دینے سے۔“ ( الوصیت صفحه ۸ ۹ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (۳۰۷،۳۰۶ تو حضرت مسیح موعود نے جو کچھ اپنی جماعت کے متعلق فرمایا ہے۔ویسا ہی حضرت مسیح نے بھی لکھا ہے۔البتہ مسیح ناصری نے پطرس کا نام لے کر اس کے سپرد اپنی بھیڑوں (مریدوں ) کو کیا تھا۔لیکن چونکہ مسیح محمدی کا ایمان اس سے زیادہ تھا۔اس لئے اس نے کسی کا نام نہیں لیا۔اور اللہ تعالیٰ کے سپر داس معاملہ کو کر دیا کہ وہ جس کو چاہے گا کھڑا کر دے گا ادھر ایک جماعت کو حکم دے دیا۔کہ یہ میرے نام پر میرے بعد لوگوں سے بیعت لیں۔ہم کہتے ہیں کہ یہ سب احمدیوں کا فرض ہے۔کہ وہ ایسا کریں۔تو جس طرح حضرت عیسی نے اپنی جماعت کو پطرس کے حوالہ کیا۔اسی طرح مسیح موعود نے اپنی جماعت کو ایک آدمی کے ماتحت رہنے کا حکم دیا اور جس طرح حضرت عیسی نے اپنے حواریوں کو تبلیغ کا حکم دیا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود نے اپنی جماعت کے لوگوں کو اپنے نام پر بیعت لینے کا حکم دیا۔اس کے بعد میں کچھ واقعات بیان کرتا ہوں۔جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ غور سے سنیں اور جو نہیں بیٹھے ہوئے انہیں پہنچا دیں۔جب حضرت خلیفہ امسیح الاول سخت بیمار ہو گئے