برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 111 of 169

برکاتِ خلافت — Page 111

برکات خلافت 111 آپ کی زندگی کے حالات کا معلوم کرنا مشکل ہو جائے گا۔اس لئے جہاں تک ہو سکے بہت جلد اس کام کو پورا کرنا چاہئے۔تنازعات کا فیصلہ: ایک اور ضروری امر ہے جس کی طرف تمہاری توجہ کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ جب کوئی اختلافی مسئلہ پیش ہو یا تنازع پیدا ہو تو جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ خود بخود ہی فیصلہ نہ کرنے بیٹھ جایا کریں۔جب تم نے اتحاد کیا ہے اور ایک سلک میں منسلک ہو گئے ہو تو تمہیں چاہئے کہ جب کوئی جھگڑ اواقع ہو تو اس کے متعلق ہم کو کھو اور ہم سے فیصلہ کرواؤ۔آپس کے جھگڑے یہاں بھیجو ہم تحقیقات کر کے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے فیصلہ کریں گے۔پرائمری سکول : ایک اور امرجس کی طرف میں آج آپ لوگوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ جماعت کی تعلیمی ترقی کے لئے میں نے تجویز کی ہے کہ ہر جگہ پرائمری سکول کھولے جائیں۔چنانچہ میں نے یہ کام شروع کر وا دیا ہے اور اس وقت تک دس کے قریب سکول کھل چکے ہیں تمام احمد یہ انجمنیں اپنی اپنی جگہ کوشش کریں کہ وہاں سکول کھول دیئے جائیں اگر کسی جگہ پہلے سکول ہے بھی تو بھی ہمارے احمدی سکول کی ضرورت ہے کیونکہ دوسرے سکولوں میں قرآن شریف نہیں پڑھایا جاتا اس لئے ضروری ہے کہ اپنا مدرسہ کھولا جائے۔پس سکولوں کے کھلوانے کی کوشش کرو۔اس کے لئے انجمن ترقی اسلام کے ماتحت میں نے ایک سب کمیٹی بنادی ہے جو سکولوں کے کھلوانے کا انتظام کرتی ہے اس سے خط و کتابت کر کے سب انتظام ہوسکتا ہے۔واعظوں کی ضرورت: ہماری جماعت کی ضروریات میں سے ایک ضرورت واعظوں