برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 43 of 169

برکاتِ خلافت — Page 43

برکات خلافت 43 کرے گا مگر میں ان کے پھندے میں نہیں آؤں گا اور انکو صاف کہہ دوں گا کہ اگر میں تمہارے ساتھ ملوں گا تو شہزادہ مجھ سے ناراض ہو جائے گا اور جب ہم حضرت مسیح موعود کے الہامات دیکھتے ہیں تو آپ کا نام شہزادہ بھی رکھا گیا ہے۔پس اس کے معنے یہ ہوئے کہ جو لوگ ان باغیوں کے ساتھ شامل ہوں گے ان سے حضرت مسیح موعود ناراض ہوں گے ( یعنی ان کا یہ فعل مسیح موعود کی تعلیم کے خلاف ہوگا ) یہ تو اس فتنہ کی کیفیت ہے جو ہونے والا تھا لیکن ساتھ ہی یہ بتا دیا کہ یہ فتنہ کون کرے گا۔اور وہ اس طرح کہ اس امر سے کہ متولی کے خلاف بغاوت کرنے والوں سے شہزادہ ناراض ہو جائے گا یہ بتایا گیا ہے کہ متولی حق پر ہے۔اور باغی ناحق پر۔اور پھر یہ بتا کر کہ مسجد کے ساتھ تعلق رکھنے والے دوسرے دوگرو ہوں یعنی عام نمازیوں اور انجمن والوں میں سے عام نمازی اچھے ہیں بتا دیا کہ یہ فتنہ عام جماعت کی طرف سے نہ ہوگا۔اب ایک ہی گروہ رہ گیا یعنی انجمن پس وہی باغی ہوئی۔لیکن میری علیحدگی سے یہ بتا دیا کہ میں باوجود ممبرانجمن ہونے کے ان فتنہ پردازوں سے الگ رہوں گا۔یہ رویا ایسی کھلی اور صاف ہے کہ جس قدر غور کرو اس سے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور خلافت کی صداقت کا ثبوت ایسے کھلے طور پر ملتا ہے کہ کوئی شقی ہی انکار کرے تو کرے۔اس رؤیا کے گواہ: شاید کوئی شخص کہہ دے کہ ہم نے مانا کہ یہ رویا نہایت واضح ہے لیکن اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ واقعہ میں آپ نے کوئی ایسی رؤیا دیکھی بھی ہے یا نہیں اور جب تک اس بات کا ثبوت نہ ملے تو اس رؤیا کی کوئی قدر و منزلت نہیں ہوسکتی۔اور اس کا کہنا بالکل بجا ہو گا اس لئے میں اپنی صداقت کے لئے گواہ کے طور پر خود حضرت