برکاتِ خلافت — Page 20
برکات خلافت 20 20 لوگ جو کہ خلیفہ ہونا ناجائز سمجھتے ہیں وہاں تشریف نہ لائیں تا کہ کسی قسم کا جھگڑا نہ ہو۔اس کے بعد ہم یہاں ( مسجد نور میں ) آگئے۔وہ لوگ بھی یہیں آ پہنچے۔پھر جو خدا کو منظور تھا وہ ہوا۔اس وقت جو لوگ میرے پاس بیٹھے تھے وہ خوب جانتے ہیں کہ اس وقت میری کیا حالت تھی۔اگر میں نے پہلے سے کوئی منصوبہ سازی کی ہوتی تو چاہئے تھا کہ پہلے سے ہی میں نے بیعت کے الفاظ یاد کئے ہوتے۔لیکن اس وقت ایک شخص مجھے بتلاتا گیا اور میں وہ الفاظ کہتا گیا۔کیا ہی منصو بہ باز کا حال ہوتا ہے؟ تیسرا اعتراض اور اس کا جواب : پھر کہتے ہیں کہ اس وقت ایک شخص تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہوا تو اس کو کہا گیا کہ بیٹھ جاؤ۔اس سے اس کی ہتک ہوئی ہے۔میں کہتا ہوں کہ اس وقت اس کو اگر مار بھی پتی تو کوئی حرج نہ تھا کیونکہ ہیں تو لیفہ کی ضرورت تھی جس کا وہ انکار کرتا تھا۔اس نے دیکھ لیا کہ نورالدین خلیفتہ المسیح نے ہی اس کی عزت سنبھالی ہوئی تھی اس کی آنکھ بند ہوتے ہی وہ ذلیل ہو گیا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خلیفہ کی فوراً ضرورت ہوتی ہے نہ کہ سات آٹھ ماہ کے بعد جا کر اس کی حاجت پیش آتی ہے مگر مجھے اس معاملہ کے متعلق کچھ علم نہیں تھا کہ کون بولنے کے لئے کھڑا ہوا ہے اور کس نے منع کیا ہے۔اس مسجد سے باہر جا کر مجھے ایک شخص نے سنایا کہ ایک آدمی کہتا ہے کہ واقعی قادیان ہسپتال ہے اور اس میں رہنے والے سارے مریض ہیں۔میں نے پوچھا یہ اس نے کیوں کہا۔تو اس نے جواب دیا کہ وہ کہتا ہے کہ اس وقت مولوی محمد علی بولنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے انکو بولنے نہیں دیا گیا جس سے