برکاتِ خلافت — Page 120
برکات خلافت 120 کوئی شبہ نہیں کیا جاسکتا۔ہوا کے لئے کوئی قیمت نہیں دینی پڑتی وہ خود بخود سانس کے ذریعہ سے اندر چلی جاتی ہے اور ہمیشہ سے یہی سلسلہ چلا آتا ہے مگر اس طرح اس کی ضرورت اور اہمیت میں کوئی فرق نہیں آتا اور وہ آج بھی ویسی ہی مفید اور ضروری ہے جیسی کسی پہلے زمانہ میں تھی۔پس گو آپ لوگوں نے وہ بات جو میں بیان کروں گا پیشتر ازیں بھی سنی ہے مگر جب تک دنیا میں وہ بات قائم نہ ہو جائے اور تمام لوگ اس پر عمل کرنانہ شروع کر دیں اس وقت تک ہم اسے سنائے ہی جائیں گے۔اور اس کی عظمت ہمیشہ ایک سی ہی رہے گی۔اب میں وہ بات بیان کرتا ہوں کوئی دوست لکھ لیں تا کہ ان لوگوں کے لئے جو یہاں نہیں آئے محفوظ رہے۔اور کسی کے فائدہ کا موجب ہو جائے۔مگر میں پھر تاکید کرتا ہوں کہ اس بات کو معمولی مت سمجھنا وہ در حقیقت ایک بہت بڑی بات ہے بہت سے انسانوں کی تباہی کا باعث یہ امر بھی ہو جاتا ہے کہ وہ اہم امور کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور اس طرح اپنے آپ کو تباہ کر دیتے ہیں لیکن دانا انسان وہ ہے جو ہر امر پر غور کرے اور گو وہ بظاہر معمولی معلوم ہوتا ہو اس کے انجام پر غور کرے اور اس کی اصلیت پر نظر ڈالے میں اس امر کو واضح کرنے کے لئے ایک مثال بتاتا ہوں۔کہتے ہیں کوئی شخص تھا اس نے اپنے بھتیجوں سے کہا کہ ہم تمہیں کل کھانے کے بعد ایک ایسالڈو کھلائیں گے جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے وہ یہ سن کر حیران رہ گئے اور سوچا کہ وہ لڈو جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے وہ تو بہت ہی بڑا ہوگا۔دوسرے دن جب وہ کھانا کھانے بیٹھے تو ہر ایک کھانے میں سے ایک ایک دود ولقمہ کھا کر چھوڑ دیتے تو ایسا نہ ہو