برکاتِ خلافت

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 169

برکاتِ خلافت — Page 119

برکات خلافت 119 بولنے سے آج تکلیف ہے اس لئے میں پوری طرح کھول کر اس بات کو نہ بیان کر سکوں گا۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو پھر کبھی اسی پر بولوں گا۔شاید کسی کے دل میں شبہ پیدا ہو کہ ایسی کون سی ضروری بات ہے جس پر اتنا زور دیا گیا ہے کہ اس کے بغیر کوئی جماعت ترقی ہی نہیں کر سکتی۔اس کے سوا کوئی انسان انسان ہی نہیں بن سکتا۔اور اس کے بغیر انسانی زندگی کا مقصد ہی پورا نہیں ہوسکتا پھر اگر کوئی ایسی ہی بات ہے تو یہ کیونکر مکن ہے کہ وہ بات نہ حضرت مسیح موعود نے بتائی اور نہ حضرت خلیفہ اسیح الاول نے بیان کی۔میں ایسا خیال کرنے والوں کو بتاتا ہوں کہ کسی چیز کی عظمت اس کے بار بار سننے سے کم نہیں ہو جاتی۔میں کوئی ایسی بات نکال کر نہیں لایا جو پہلے دنیا میں کسی کو معلوم نہ ہو۔بات تو وہی ہے جو میرے بیان کرنے سے پہلے آپ لوگوں نے کئی دفعہ سنی ہے مگر جب تک اس پر پورا پورا عملدرآمد نہ ہو جائے اور وہ اچھی طرح قائم نہ ہو جائے اس وقت تک اس کے بیان کرنے کی ضرورت مٹ نہیں سکتی۔دیکھو کونین تپ کے لئے مفید ہے اور روزانہ سینکڑوں تپ کے مریضوں کو دی جاتی ہے مگر جب تک دنیا میں تپ قائم ہے کونین کی بھی ضرورت قائم ہے۔اسی طرح پانی ہر ایک جاندار کی زندگی کے لئے ضروری چیز ہے اگر کوئی کسی سے پوچھے کہ مجھے زندگی کے قیام کے لئے جو ضروری چیزیں ہیں وہ بتاؤ اور وہ ان اشیاء میں سے ایک پانی بھی بتائے۔تو پانی کا نام سن کر اگر وہ کہے کہ یہ تو ہم روز پیتے ہیں یہ کون سی ایسی ضروری چیز ہے تو یہ غلط ہوگا کیونکہ جب تک زندگی کا مدار پانی پر ہے اس وقت تک پانی ایک ضروری شئے ہے اور گو انسان دن میں اسے کئی دفعہ پیتا ہو پھر بھی اس کی ضرورت میں