برگِ سبز

by Other Authors

Page 83 of 303

برگِ سبز — Page 83

جات ملتے ہیں جن میں ایک یہ ہے: برگ سبز محل طواف و حج اہل بہا یکے بیت نقطہ اولیٰ (علی محمد باب ناقل) در شیراز است و ثانی این بیت جمال الہی (میرزا حسین علی ناقل) در بغداد است۔66 ( الكواكب ماثر البہائیہ صفحہ 358) حج کے احکامات میں بھی عورتوں سے بلا وجہ غیر معمولی نرمی برتی گئی ہے۔اور ان کو مندرجہ بالا مقامات کا حج وطواف معاف ہے۔چنانچہ لکھا ہے: " قد حكم الله لمن استطاع منكم حج البيت دون النساء عفاء الله عنھن۔" (اقدس) بہائیوں کی زکوۃ زکوۃ کے متعلق بہائیوں کے مبہم اور غیر واضح احکام ملتے ہیں۔بہاء اللہ نے زکوۃ کو فرض تو قرار دیا ہے اور اس کی ادائیگی کا بھی حکم دیا ہے لیکن اس کا کوئی نصاب مقرر نہیں کیا۔ہاں اقدس میں بہاء اللہ کا دعوی ہے کہ وہ زکوۃ کا نصاب کسی جگہ بیان کرے گا۔نامعلوم بہاء اللہ کس وقت اور کس موقع کی انتظار میں تھا اور اس کو نصاب زکوۃ بیان کرنے میں کیا چیز مانع ہوئی بہر حال بہاء اللہ نے نصاب مقرر کرنے کا وعدہ کسی جگہ ایفا نہیں کیا۔زکوۃ کے متعلق بہاء اللہ کا حکم مندرجہ ذیل ہے: كتب عليكم تزكية الاقوات وما دونها بالزكوة هذا ماحكم به منزل 83