برگِ سبز — Page 56
برگ سبز خدایا تیرے فضلوں کو کروں یاد احمد یہ چوک قادیان ایک مجلس میں دوران گفتگو احمد یہ چوک کا ذکر آیا تو ایسے لگا کہ اس موضوع کا حق ادا نہیں ہو ا۔اس بات کو آگے چلانے سے پہلے بعض اور ضروری باتوں کا ذکر ضروری معلوم ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا اس خاکسار پر خاص فضل و احسان اور جلوہ رحمانیت اس طور پر ہؤا کہ ایسے والدین کے ہاں پیدائش ہوئی جو دونوں پیدائشی احمدی اور مسیح موعود کے صحابہ کی اولاد تھے۔والدین مسابقت بالخیر کے جذبہ سے سرشار تھے اور ہمیشہ اس جستجو میں رہتے تھے کہ اور کونسی نیکی بجالانے کی سعادت حاصل کی جاسکتی ہے۔اسطرح وہ اپنی اولاد کے لئے قابل رشک نمونہ تھے اور ان کی اولاد کے لئے اس وجہ سے بہتری اور بھلائی کے حصول کے مواقع بافراط مل سکتے تھے۔بچپن میں متعدد رفقاء حضرت مسیح موعود کی زیارت کے مواقع حاصل ہوتے تھے۔حضرت مصلح موعود کی زیارت کی بکثرت سعادت ملتی تھی۔بچپن میں بہت سادہ ، نیک اور مخلص اساتذہ سے استفادہ کی نعمت بھی حاصل رہی۔ان فضلوں میں ایک بہت ہی نمایاں فضل 56