برگِ سبز

by Other Authors

Page 35 of 303

برگِ سبز — Page 35

برگ سبز آج جمعہ کی نماز اکٹھے ایک جگہ ادا کریں۔مولوی صاحب نے اس پر بھی رضامندی ظاہر کی۔خاکسار نے شرائط بیعت نکال لیں اور کہا کہ میں ایک ایک کر کے یہ شرائط پڑھتا جاؤں گا۔آپ کو اگر کوئی اشکال یا اعتراض ہو تو مجھے ساتھ ساتھ بتائیں تا کہ میں وضاحت کرسکوں۔۔۔خاکسار ایک ایک کر کے سب شرائط پڑھ چکا، مولوی صاحب نے کوئی اعتراض نہ کیا۔میں نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی اعتراض نہیں تو ہم دونوں اس پر دستخط کرتے ہیں۔۔۔مولوی صاحب کو وہاں موجود افراد میں سے بعض نے اسی طرح مولا نا عبدالحکیم جوز ا ( مرحوم) نے بھی با اصرار کہا مگر انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کئے رکھی۔آہستہ سے یہ بھی کہا کہ دو روٹیوں کا سوال ہے، آپ کیوں میری روٹیاں ضائع کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔باہر سے کوئی آواز آئی اور مولوی صاحب یہ کہ کر اٹھ گئے کہ مجھے کوئی بلا رہا ہے۔ملتان کے دیہات میں دورے کے سلسلہ میں خاکسار اپنے ساتھی مکرم عبد الحکیم جوزا صاحب کے ہمراہ میلسی نامی ایک قصبہ میں گیا۔مکرم جوز اصاحب میرے ساتھی مربی تھے۔انگریزی اور عربی زبان کے ماہر تھے۔تاہم بہت ہی سادگی اور انکساری ان کا نمایاں وصف تھا۔بہت عزت و احترام سے پیش آتے تھے۔انہوں نے خود تو شائد کبھی نہیں بتایا تھا لیکن مجھے کسی ذریعہ سے یہ معلوم ہوا کہ وہ بہت سادگی اور قناعت سے زندگی بسر کرتے ہوئے اپنے معمولی وظیفہ میں سے بچت کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بھائی کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اس کی مدد کرتے ہیں۔ان کے احترام میں اور اضافہ ہوا۔فجزاہ اللہ خیراً۔میلسی میں ہمارے ایک دوست تھے ، اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو ان کا نام شار صاحب تھا۔انہیں تبلیغ کا بہت شوق تھا۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سکول کے ہیڈ ماسٹر نے مجھے کہا تھا کہ جب آپ کے مربی صاحب یہاں آئیں تو ان سے ملاقات کروانا۔۔۔ہم جب سکول میں ان 35