برگِ سبز

by Other Authors

Page 297 of 303

برگِ سبز — Page 297

برگ سبز کمزوری کو برداشت کرنے ، اگر ایک دوسرے کو سمجھنے کے طریق کو اختیار کیا جائے تو تمام معاملات پر بخوبی قابو پایا جاسکتا ہے۔عام طور پر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ایسی کسی خرابی کا پتہ لگنے پر اپنے بچے کی بات کو صحیح سمجھ کر دوسروں کو سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے اور یہیں سے خرابی بڑھنی شروع ہو جائے گی۔وہ رشتہ جو بڑی احتیاط سے تلاش کیا گیا تھا۔وہ رشتہ جو ہر لحاظ سے بہت اچھا اور معیاری تھا اس میں ہر قسم کی خرابی تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس طرح اصلاح کا امکان کم ہوتے ہوتے معدوم ہو جائے گا۔خاکسار کور بوہ میں اور پھر یہاں لندن آکر ایک لمبا عرصہ دارالقضاء میں خدمت کا موقع ملا ہے۔یہ لمبا تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی کوئی خرابی یا گڑ بڑ ہوتی ہے تو وہ رشتہ جو خود آپ نے پوری طرح ناپ تول کر اور بخوبی معیاری پا کر کیا تھا۔اس میں کوئی خوبی باقی نہیں رہتی اور یا سو فیصد خرابی پر پہنچ جاتی ہے۔حالانکہ حقیقت بہر حال یہ نہیں ہوتی بلکہ اگر وسعت حوصلہ سے کام لیا جائے اور مثبت انداز میں سوچا جائے کہ نقائص اور خرابیوں سے پاک صرف ایک ذات ہے اور باقی ہر جگہ کوئی نہ کوئی غلطی موجود ہوتی ہے تو اصلاح کی گنجائش ضرور نکل آئے گی۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ اصول بیان فرما دیا ہے کہ : الصلحُ خیر صلح ہی میں بہتری ہے۔اللہ تعالیٰ بہتری کی توفیق عطا فر ماوے۔آمین۔297