برگِ سبز

by Other Authors

Page 291 of 303

برگِ سبز — Page 291

برگ سبز بہترین رنگ میں عمل کرتے ہوئے فرمایا: انا خیر کم لاھلی میں نے جو بات کہی ہے وہ ایک اچھی بات تو ضرور ہے مگر میں نے اس پر عمل کیا ہے اور تم سب میں سے اپنے اہل کے ساتھ بہتر سلوک کرنے میں آگے اور نمایاں ہوں۔یہی حض ایک مثال ہے، خلق عظیم کا ہر پہلو آپ " میں بدرجہ کمال موجود تھا اور اسی کی آپ نے تعلیم بھی دی۔آپ نے فرمایا: اتقوا مواضع التهم ایسے مواقع اور اسباب سے بھی بچتے رہو جس میں کسی الزام یا تہمت لگنے کا اندیشہ ہو۔یہ کیسا پر حکمت ارشاد ہے کہ بری باتوں سے اجتناب تو ضروری ہے۔ایسی باتوں سے بھی اجتناب کرنا چاہئے جہاں کسی برائی کا الزام لگ سکے یا لوگوں کو الزام لگانے کا موقع مل سکے۔اس بات کو ایک مثال سے بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔حضرت امام بخاری حدیث کے بہت بڑے عالم تھے۔آپ کی مرتبہ حدیث کی کتاب جو آپ کے نام سے ہی مشہور ہے وہ حدیث کی سب سے زیادہ مستند اور سب سے زیادہ صحیح تسلیم کی جاتی ہے اور جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اصح الکتب بعد کتاب الله ( کتاب اللہ کے بعد سب سے صحیح کتاب )۔حضرت امام بخاری کے متعلق مشہور ہے کہ ایک دفعہ وہ کسی سفر پر جا رہے تھے۔ان کے کسی حاسد نے ان کے پاس کچھ رقم دیکھ لی اور شور مچادیا کہ میری اتنی رقم گم ہوگئی ہے۔سب مسافروں کی تلاشی لی گئی تو الزام لگانے والا شخص بہت حیران اور نادم ہوا کہ وہ اپنی شرارت اور سازش میں ناکام ہو گیا ہے۔اس نے حضرت امام صاحب سے علیحدگی میں پوچھا کہ میں نے تو آپ کے پاس خود اتنی رقم دیکھی تھی اور اسی لئے اس الزام کو شہرت دی تھی مگر آپ کے پاس وہ رقم نہیں ملی اور میری شرارت بے کار گئی؟ آپ نے فرمایا کہ میں سمجھ گیا تھا کہ میرے 291