برگِ سبز — Page 290
برگ سبز بہتر اخلاق۔بہتر معاشرہ ہمارے آقا آنحضرت صلی شما ایتم نے دنیا کو اخلاق فاضلہ کا سبق دیا۔اس سلسلہ میں آپ کے بیش قیمت ارشادات کے ساتھ ساتھ اپنا بے مثال نمونہ موجود تھا۔آپ نے فرمایا: بعثت لاتمم مكارم الاخلاق (موطا امام مالک۔باب فی حسن الخلق صفحہ 364 ) یعنی میں بہترین اخلاق کو درجہ کمال تک پہنچانے کے لئے بھیجا گیا ہوں۔یہ محض ایک ادعا نہیں تھا بلکہ آپ سے ملنے والا ہر خوش قسمت آپ کے بہترین اخلاق کی وجہ سے آپ کی طرف کھنچا چلا آتا۔ہر خوش قسمت آپ کی خوش خلقی کی وجہ سے آپ کا دلدادہ اور فریفتہ ہو جاتا۔آپ نے ارشاد فرمایا : خيركم خيركم لاهله (ترمذی ۴۰ کتاب المناقب باب (۴۶) تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل یعنی گھر والوں سے اچھا سلوک کرتا ہو۔مگر یہ بات یہاں ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ آپ نے زندگی کے اس سنہرے اصول پر 290