برگِ سبز — Page 289
ہونگی۔“ آنحضرت صلی ہلم کا ارشاد ہے: برگ سبز (روز نامه الفضل ربوه ۲۲ جولائی ۲۰۱۶ء) خيركم خير كم لاهله و انا خیر کم لاهلی ( ترمذی 40 کتاب المناقب باب 46) تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں سے بہتر ہو اور میں تم سب سے زیادہ اپنے گھر والوں سے بہتر ہوں۔ہمارا معروف سلوگن ہے: ”محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں“ مگر وہ لوگ جو باہم اختلاف کرتے یا بیوی اپنے میاں سے یا میاں اپنی بیوی سے نفرت کرتا ہو وہاں یہ سلوگن اس طرح ہو جائے گا کہ: محبت سب کے لئے نفرت صرف اپنوں کے لئے حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں: اسی طرح آپ فرماتے ہیں کہ : بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں“ ” سچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل اختیار کرو (روحانی خزائن جلد 19 کشتی نوح صفحه (12) یہ وہ سنہری اصول ہیں جو ہر ایک لڑائی جھگڑے اور نفرت کو ختم کر کے پر سکون جنتی زندگی گزارنے کے لئے ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔289